ابنا: پی کے64 ڈیرہ اسماعیل خان سٹی ون سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلٰی خلیفہ عبدالقیوم کو ڈیرہ کے عوام نے تاریخ ساز شکست سے دوچار کرکے فرقہ واریت اور دہشتگردی کو یکسر مسترد کر دیا ہے، گذشتہ الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہونے والا خلیفہ عبدالقیوم اس الیکشن میں فقط پندرہ سو ووٹ لے سکا۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے علی امین خان 13953 ووٹ لیکر نمایاں امیدوار ٹھہرے جبکہ دوسرے نمبر پر قیوم نواز رہے، جنہوں نے 12486 ووٹ لئے جبکہ شیعہ امیدوار خادم حسین 5593 ووٹ حاصل کر سکا۔ یاد رہے کہ خلفیہ عبدالقیوم جعلی ڈگری کیس میں اس وقت جیل میں بند ہے۔
.....
/169